ابنا: نئی دھلی سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق ھندوستان کی شمالی ریاستوں خصوصا اترا کھنڈ، ہماچل پردیش اور ہمالیہ کی ریاستوں میں ہونے والی مون سون کی بارشوں نے شدید تباہی مچائی ہے مٹی کے تودے گرنے اور سیلاب سے سڑکیں، پل اور مکانات بہہ جانے سے اب تک130 سے زائد افراد جاں بحق اوردرجنوں افرادلا پتہ ہو گئے ہیں ۔
ہندوستان کےحکام کا کہنا ہے کہ بارش نہ رکنے سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔سب سے زیادہ نقصان پہاڑی ریاست اترا کھنڈ میں ہوا ہے سیلاب میں پھنسے ہوئے ہزاروں افراد کو فوج اورنیم فوجی دستے،فضائیہ کے ہیلی کاپٹروں اورڈیزاسٹر مینجمنٹ کی بارہ ٹیمیں محفوظ مقامات تک پہنچانے کی کوشش کر رہی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲